بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال
Web Desk
21 September 2026
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اڈیالہ جیل میں وکلا کی ملاقات کے لیے منگل کا دن مقرر کیا گیا ہے، جس کے پیشِ نظر پارٹی کی جانب سے 6 وکلا کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فہرست ایڈووکیٹ اویس یونس چودھری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ ملاقات کرنے والے وکلا میں بیرسٹر گوہر، نیاز اللہ نیازی، خالد یوسف چودھری، اویس یونس، ملک عاطف اور راجہ یاسر ایڈووکیٹ شامل ہیں، جو بانی پی ٹی آئی سے قانونی امور اور کیسز کی پیشرفت پر مشاورت کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نظر بندی کے احکامات اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جیل آمد اور ملاقات کا امکان نہیں ہے، تاہم ان کے خاندان کے دیگر افراد کی آمد متوقع ہے۔ علاوہ ازیں، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے اہلخانہ کے ارکان کا بھی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے لیے آنے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان
21 September 2026
یوکرینی حملے روسی انتخابات متاثر نہ کرسکے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: کریملن
21 September 2026
حوثیوں پر حملے کی تیاری مکمل، ٹرمپ نے آخری مرحلے میں فیصلہ بدل دیا
21 September 2026
23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز پر عالمی پابندی ہوگی: امریکی وزیر خزانہ
21 September 2026
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: جے ڈی وینس
21 September 2026
عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی
21 September 2026
روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ کن، فوری خاتمہ ضروری ہے: ٹرمپ
21 September 2026
را، طالبان انٹیلی جنس اور دہشتگرد گروہوں کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف
21 September 2026