LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان یوکرینی حملے روسی انتخابات متاثر نہ کرسکے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: کریملن حوثیوں پر حملے کی تیاری مکمل، ٹرمپ نے آخری مرحلے میں فیصلہ بدل دیا 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز پر عالمی پابندی ہوگی: امریکی وزیر خزانہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: جے ڈی وینس عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ کن، فوری خاتمہ ضروری ہے: ٹرمپ بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال را، طالبان انٹیلی جنس اور دہشتگرد گروہوں کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف وائٹ ہاؤس میں رسائی پر پابندی، میڈیا اداروں کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم سیاسی کمیٹی بنائیں: سینیٹ اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس لاہور ہائیکورٹ: علیمہ خان کی 3-MPO کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ایم کیو ایم پاکستان کا 27 ستمبر کو پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس کا اعلان احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

لاہور ہائیکورٹ: علیمہ خان کی 3-MPO کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

Web Desk

21 September 2026

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور کی تھری ایم پی او (3-MPO) کے تحت نظر بندی کے خلاف دائر کی گئی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ جسٹس عبہر گل درخواست گزار شاہریز خان کی اس درخواست پر سماعت کریں گی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا مدثر عمر جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور نے علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے اور نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری کردہ 3-MPO کے حکم کو کالعدم اور منسوخ قرار دیا جائے، اور زیرِ حراست دونوں افراد کی فوری رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔