احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی
Web Desk
21 September 2026
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پرامن احتجاج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا آئینی و قانونی حق ہے اور پارٹی 27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ سڑکوں پر نکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ‘سوتیلی ماں’ جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، تاہم کسی خوف کے بغیر لانگ مارچ ہر صورت ہوگا اور اتنی بڑی تعداد میں لوگ باہر آئیں گے جس کا مخالفین تصور بھی نہیں کر سکتے۔ ان کے مطابق احتجاج کا حتمی پلان 25 ستمبر کو منظرِ عام پر لایا جائے گا۔
سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ ان کا تصادم کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ پرامن و جمہوری طریقے سے انصاف کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مظاہرین پر گولی چلائی گئی تو پھر دوسری طرف سے بھی گولی چلے گی۔ انہوں نے وزیرِ داخلہ کی حالیہ پریس کانفرنس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی دہشت گرد نہیں ہیں اور نہ ہی بندوق کا مقابلہ بندوق سے کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ موجودہ کشیدہ صورتِ حال ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے، لیکن تحریک انصاف پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار
21 September 2026
ایران پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے: جنرل امیر حاتمی
21 September 2026
اسلام آباد کنٹینروں سے بھر گیا، کسی کو احتجاج کا حق نہیں دیا جا رہا: مولانا فضل الرحمان
21 September 2026
محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع
21 September 2026
امریکا ٹیک صنعت کا بڑا شراکت دار، جلد ایپل اور گول بھی پاکستان آرہے ہیں: شزہ فاطمہ
21 September 2026
دو ماہ میں ترسیلات زر 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں: احسن اقبال کا دعویٰ
21 September 2026
سہیل آفریدی اگر ڈیلیور نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ
21 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
21 September 2026