LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار ایران پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے: جنرل امیر حاتمی اسلام آباد کنٹینروں سے بھر گیا، کسی کو احتجاج کا حق نہیں دیا جا رہا: مولانا فضل الرحمان محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع امریکا ٹیک صنعت کا بڑا شراکت دار، جلد ایپل اور گول بھی پاکستان آرہے ہیں: شزہ فاطمہ دو ماہ میں ترسیلات زر 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں: احسن اقبال کا دعویٰ سہیل آفریدی اگر ڈیلیور نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا ایم کیو ایم کی اتوار والی ریلی ریفرنڈم تھا، دھمکیوں سے نہیں ڈرتے : خالد مقبول صدیقی روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مذہبی رسومات کی ادائیگی، سعودیہ اور قطر کی شدید مذمت شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی حوثیوں کا سعودی عرب پر 24 گھنٹوں میں 28 فضائی حملوں کا الزام

ایم کیو ایم کی اتوار والی ریلی ریفرنڈم تھا، دھمکیوں سے نہیں ڈرتے : خالد مقبول صدیقی

Web Desk

21 September 2026

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شاہراہِ پاکستان پر ایم کیو ایم کی حالیہ ریلی عوامی ریفرنڈم ثابت ہوئی ہے، جس میں کراچی کے عوام نے تمام تر سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود سڑکوں پر نکل کر تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے کہا کہ 22 اگست کے بعد سے پارٹی کے لیے قدم قدم پر مشکلات کھڑی کی گئیں، لیکن اس کامیاب مارچ نے مخالفین کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی سندھ کی کل آبادی کا تقریباً 57 فیصد ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ جاگیردارانہ نظام اور خاندانی حکومتوں کے خاتمے کے لیے ملک میں زیادہ سے زیادہ نئے انتظامی یونٹس اور صوبے قائم کیے جائیں۔ انہوں نے سندھ کے 18 سالہ طرزِ حکمرانی پر سخت تنقید کرتے ہوئے عدالتِ عظمیٰ سے نوٹس لینے اور جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم چیئرمین نے اعلان کیا کہ کامیاب ریلی پر ایک ایک یو سی (یونین کونسل) میں جا کر نمازِ شکرانہ ادا کی جائے گی اور انتظامی یونٹس کے قیام و اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔