خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک
Web Desk
21 September 2026
وفاقی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے تین شہروں کوہاٹ، ہنگو اور ٹل سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ زمینی و فضائی آپریشنز کے دوران 37 دہشت گردوں (خوارج) کو ہلاک کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد فورسز نے 20 ستمبر کو منظم زمینی کارروائی کرتے ہوئے 9 خوارج کو جہنم واصل کیا، جس کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف محدود اور ہدفی فضائی حملے کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں ‘فتنہ الخوارج’ کے تین اہم ٹھکانوں اور خودکش بمباروں کے تربیتی مرکز کو تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد خودکش بمباروں سمیت 28 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کا اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہو گیا۔ وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان کو درپیش دہشت گردی کے خطرات کا سرچشمہ افغانستان سے جڑا ہوا ہے، تاہم آپریشن ‘عزمِ استحکام’ کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم ‘غضب لِلحق’ پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی
21 September 2026
امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار
21 September 2026
ایران پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے: جنرل امیر حاتمی
21 September 2026
اسلام آباد کنٹینروں سے بھر گیا، کسی کو احتجاج کا حق نہیں دیا جا رہا: مولانا فضل الرحمان
21 September 2026
محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع
21 September 2026
امریکا ٹیک صنعت کا بڑا شراکت دار، جلد ایپل اور گول بھی پاکستان آرہے ہیں: شزہ فاطمہ
21 September 2026
دو ماہ میں ترسیلات زر 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں: احسن اقبال کا دعویٰ
21 September 2026
سہیل آفریدی اگر ڈیلیور نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ
21 September 2026