LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی

Web Desk

21 September 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی تیاریاں ترک کر دے اور کسی ایسی بند گلی میں نہ جائے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے پاس اب بھی سنبھلنے کا وقت ہے، تاہم اگر اس بار اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی گئی تو مظاہرین کو انتہائی سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی زیادہ تر قیادت خود اس لانگ مارچ کے حق میں نہیں ہے اور اس قسم کے ڈراموں یا ‘سومنات’ جیسی بڑھکوں سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس بار ملک کو ۱۰ سے ۲۰ دن کے لیے بلاک کرنے یا یرغمال بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور اگر پی ٹی آئی نے دھرنے کا راستہ اختیار کیا تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق مکمل اور مستقل لائحہ عمل نافذ کیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ گزشتہ رات بھی بانی کا طبی معائنہ کیا گیا تھا اور قانون کے مطابق تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، لیکن انتظامی امور اپوزیشن کی شرطوں پر طے نہیں ہوں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ داخلہ نے ضلع ہنگو میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے جنازوں میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور کابینہ ارکان کی عدم شرکت پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن شہداء کے جنازوں سے ایسی بے حسی کی مثال نہیں ملتی۔ ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعیّن عالمی مارکیٹ سے منسلک ہے، جبکہ عوام نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں اور اگر اللہ نے چاہا تو ملک میں نئے صوبے ضرور قائم کیے جائیں گے۔