عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم
Web Desk
21 September 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دیگر دونوں بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو ان کے بچوں اور علیمہ خان کے بیٹوں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے حکومتِ پنجاب اور پولیس کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور انتقامی کارروائی قرار دیا۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس کی جانب سے تمام افراد کو بکتر بند گاڑی میں منتقل کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے حکومتِ پنجاب کے ان اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں اور تمام زیرِ حراست افراد کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش کر کے رہا کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج
22 September 2026
کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا
22 September 2026
ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان
22 September 2026
اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور
22 September 2026
پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا
22 September 2026
اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری
22 September 2026
ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم
22 September 2026