LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی عدالت کے خلاف مزید سخت اقدامات کی تیاری کر لی

علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند

Web Desk

21 September 2026

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بعد ان کی دیگر دو بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو بھی انتظامیہ کی جانب سے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے احکامات پر پولیس کی سفارش کے بعد دونوں بہنوں کو تھری ایم پی او (3 MPO) کے تحت 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے رات گئے علیمہ خان کی رہائش گاہ پر کارروائی کرتے ہوئے ان کی بہنوں اور بھانجوں کو حراست میں لیا، جہاں بعد ازاں بچوں اور دیگر اہل خانہ کو رہا کر کے دونوں بہنوں کو نقصِ امن کے خدشے کے تحت جیل منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل پولیس نے علیمہ خان کو لاہور کے اپر مال سے جم خانہ جاتے ہوئے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد لٹن روڈ پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت اقدام کرتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی سفارشات پر یہ کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔