کیف پر روسی ڈرون حملوں میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک
Web Desk
21 September 2026
یوکرین کے دارالحکومت کیف اور اس کے گرد و نواح میں روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ کیف کے علاقائی حکام کے مطابق ڈرون حملے رات بھر جاری رہے جبکہ دن کے وقت بھی دارالحکومت اور ملحقہ علاقوں میں ڈرون حملوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ یوکرین کی ایمرجنسی سروس کے مطابق کیف کے علاقے میں ایک روسی ڈرون نے رہائشی مکان کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک ماں اور اس کے 3 سالہ جڑواں بچے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
علاقائی گورنر نے بتایا کہ ایک اور علاقے میں ڈرون حملے سے شدید زخمی ہونے والی بچی نے اسپتال میں دم توڑ دیا، جبکہ کیف کے میئر نے دارالحکومت میں دیگر افراد کے زخمی ہونے اور املاک کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی۔ ڈرونز کا ملبہ شہر کے مختلف علاقوں میں گرا، جہاں جنوب مغربی علاقے فاسٹیو (Fastiv) میں 24 سے زائد سائٹس بشمول رہائشی مکانات، صنعتی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ اس کے علاوہ شمالی شہر سومی (Sumy) میں رہائشی عمارت کے قریب روسی حملے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی
21 September 2026
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط
21 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
21 September 2026
عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم
21 September 2026
سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت
21 September 2026
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
21 September 2026
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
21 September 2026
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
21 September 2026