عباس عراقچی تہران سے نیویارک روانہ، قطر میں مختصر قیام
Web Desk
21 September 2026
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے تہران سے اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جاتے ہوئے قطر میں مختصر قیام کیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ارنا’ کے مطابق عباس عراقچی نے دوحہ میں قیام کے دوران قطر کے حکام سے ملاقات کی اور خطے کی مجموعی اور پیشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ قطر اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم اور فعال ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
عباس عراقچی کا دوحہ میں یہ اہم قیام ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایرانی حکام نے ثالثوں کے ذریعے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے تہران کی بنیادی شرائط سے آگاہ کیا ہے۔ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا معاملہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران کا ایک مرکزی اور انتہائی حساس نقطہ بن چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق فروری کے آخر میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران نے اس حکمتِ عملی پر عمل کرتے ہوئے اس اہم عالمی آبی گزرگاہ کو بلاک کر دیا تھا، اور تہران اب مطالبات پیش کر رہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی بحری جہاز کو ایرانی حکام سے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026