جرمن انتخابات: اے ایف ڈی سب سے آگے، وزیراعظم مرز نے نتیجہ تباہ کن قرار دیدیا
Web Desk
21 September 2026
جرمنی کی شمال مشرقی ریاست میکلن برگ فورپومرن کے ریاستی انتخابات میں چانسلر فریڈرک مرز کی اتحادی حکومت کو شدید سیاسی دھچکا پہنچا ہے، جہاں انتہائی دائیں بازو کی دائرہ نما جماعت ‘آلٹرنیٹیو فار جرمنی’ (AfD) سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ یہ انتخابی نتیجہ چانسلر فریڈرک مرز کی قدامت پسند جماعت کے لیے دوسری جنگِ عظیم کے بعد اب تک کا بدترین ریاستی انتخابی نتیجہ ثابت ہوا ہے۔ نتائج پر ردِعمل دیتے ہوئے چانسلر مرز نے اسے تباہ کن قرار دیا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے عہدے پر قائم رہیں گے اور بطور چانسلر اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
ایگزٹ پولز کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے 37 فیصد ووٹ حاصل کر کے تاریخی فتح درج کرائی، جبکہ مرکز کی بائیں بازو کی جماعت ‘سوشل ڈیموکریٹک پارٹی’ (SDP) 35.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ دوسری جانب چانسلر مرز کی قدامت پسند جماعت کو صرف 5.5 فیصد ووٹ مل سکے اور وہ بمشکل ہی ریاستی پارلیمان میں داخلے کے لیے لازم 5 فیصد کی حد عبور کر سکی۔ واضح رہے کہ محض ایک ماہ کے دوران ریاستی سطح پر اے ایف ڈی کی یہ دوسری بڑی اور تاریخی کامیابی ہے
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی
21 September 2026
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط
21 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
21 September 2026
عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم
21 September 2026
سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت
21 September 2026
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
21 September 2026
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
21 September 2026
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
21 September 2026