LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ کوئی ریاست دوسری ریاست کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی: قطری وزیراعظم شمالی کوریا کا تین گھنٹوں میں 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام میں زیادہ دیر نہیں: چودھری جعفر اقبال اٹھارہویں ترمیم کے بعد چاروں صوبے 4 آزاد ریاستیں بن گئیں: مصطفیٰ کمال الخلیل میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر حملہ، گاڑی نذر آتش جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت زیلنسکی اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ، نیویارک میں ملاقات پر اتفاق آبنائے ہرمز، باب المندب بند ہونے سے تیل مہنگا ہوا، مہنگائی سے پوری دنیا پریشان ہے: رانا ثناء اللہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھیں، عوام کی تکلیف کا احساس ہے: علی پرویز ملک 18ویں ترمیم کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں :خالد مقبول صدیقی سکیورٹی پہلے، ملک محفوظ ہوگا تو ترقی بھی ہو گی: سپیکر پنجاب اسمبلی اسلام آباد پہنچنے سے پہلے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ میں بریک تھرو کا امکان پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج: ذرائع

روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ

Web Desk

20 September 2026

روس میں جاری پارلیمانی انتخابات کے آخری روز دارالحکومت ماسکو اور دیگر علاقوں میں ہونے والے شدید ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ ماسکو کے میئر نے ان حملوں کو دارالحکومت کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ قرار دیا، جس کے باعث ماسکو میں واقع ایک اہم آئل ریفائنری کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

روسی حکام کے مطابق خیرسون کے علاقے میں بھی ڈرون حملوں کے نتیجے میں مزید 2 افراد ہلاک ہوئے، جن میں انتخابی ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ حکام نے انکشاف کیا کہ پولنگ کے دوران روسی انتخابی نظام کو سائبر حملوں کی متعدد لہروں کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بیرونی عناصر کی جانب سے جمہوری عمل کو متاثر اور ڈسٹرب کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔