شمالی کوریا کا تین گھنٹوں میں 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
Web Desk
20 September 2026
شمالی کوریا نے محض تین گھنٹوں کے قلیل دورانیے میں مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کے کامیاب تجربات کیے ہیں۔ جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق پیانگ یانگ کی جانب سے ایک ہی ہفتے کے دوران بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کا یہ دوسرا سلسلہ ہے، جس سے خطے میں دفاعی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان (مشرقی سمندر) کی جانب 2 کم فاصلے تک مار کرنے والے (شارٹ رینج) بیلسٹک میزائل داغے، جن میں سے پہلا میزائل وونسان کے ساحلی علاقے سے فائر کیا گیا جس نے فضامیں تقریباً 450 کلومیٹر تک پرواز کی۔
جاپانی حکام نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے ان تازہ ترین میزائل تجربات کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔ جاپانی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ان تجربات کے بعد خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026