الخلیل میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر حملہ، گاڑی نذر آتش
Web Desk
20 September 2026
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل (ہیبرون) میں جنونی اسرائیلی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور شدید اشتعال انگیزی پھیلاتے ہوئے ایک شہری کی گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا۔ عالمی خبر ایجنسی کے مطابق، مسلح آباد کاروں کے ایک گروپ نے الخلیل کے رہائشی علاقے میں واقع 2 فلسطینی گھروں پر بزدلانہ حملہ کیا اور وہاں موجود بے بس خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
حملے کے دوران حملہ آوروں نے ایک معصوم فلسطینی بچے کو اغوا کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم مقامی رہائشیوں نے بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت مداخلت کی اور بچے کو اغوا کاروں کے چنگل سے چھڑا لیا۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید کشیدگی اور خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ فلسطینی عوام نے عالمی برادری سے اسرائیلی آباد کاروں کی بڑھتی ہوئی غنڈہ گردی اور تشدد کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
21 September 2026
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے عزم
21 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا نیویارک پہنچتے ہی حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ؛ لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست،
21 September 2026
ٹرین مارچ کو روکا نہیں جا سکتا؛ آئی پی پیز اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد کی طرف پیش قدمی جاری رہے گی: حافظ نعیم الرحمان
21 September 2026
وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
21 September 2026
ڈیزل سستا، پٹرول مزید 4 روپے 61 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا
21 September 2026
اسحاق ڈار کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق
21 September 2026
قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان
21 September 2026