LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے: حافظ نعیم اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات

خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی

Web Desk

20 September 2026

بلوچستان کے ضلع خاران میں ‘فتنہ الہندوستان’ کے دہشت گردوں نے لجے روڈ پر ایک مسافر گاڑی کو آئی ای ڈی (آئی ای ڈی) دھماکے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک غریب مزدور شدید زخمی ہو گیا جبکہ گاڑی میں سوار دیگر 9 مزدور بھی معمولی زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر متاثرہ مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں باحفاظت علاج کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز سے مسلسل پسپائی اور ناکامیوں کے بعد فتنہ الہندوستان کا عام نہتے شہریوں اور محنت کش مزدوروں کو نشانہ بنانا ان کی شدید بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ خاران میں بلوچ مزدوروں اور مسافر گاڑی پر یہ کاہلانہ حملہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ ان شرپسند عناصر کا بلوچستان یا بلوچیت کے حقوق سے کوئی تعلق نہیں اور ان کا واحد مقصد علاقے میں بدامنی پھیلانا اور معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنا ہے۔