LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے، مریم نواز جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا 4 فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ، تیونس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدہ گرین لینڈ کی خودمختاری کو متاثر نہیں کرے گا، ڈنمارک اسرائیلی فوج کی غزہ اور جنوبی لبنان میں بمباری، غزہ میں 3 افراد شہید ایران کی ستمبر میں تیل کی فروخت 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت واشنگٹن کا کرم نہیں ہمارا قانونی حق ہے: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کے راستے تجارت کا حجم 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آنے کا دعویٰ 3 امریکی نیوز اداروں کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روک دیا گیا

اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت واشنگٹن کا کرم نہیں ہمارا قانونی حق ہے: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ

Web Desk

20 September 2026

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ تہران اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کا اپنا قانونی حق کسی صورت سے دستبردار نہیں کرے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت واشنگٹن کی طرف سے دی گئی کوئی رعایت یا مراعات نہیں ہے، بلکہ یہ ایران کا بین الاقوامی حق ہے کیونکہ ایران اقوامِ متحدہ کے ابتدائی 50 بانی رکن ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی نمائندوں کے لیے نیویارک جانا کسی شوق یا کشش کی وجہ سے نہیں، بلکہ یہ ایک ایسا محاذ اور مورچہ ہے جسے خالی نہیں چھوڑا جا سکتا۔

ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ کے تنازعات اور مظالم کے بعد یہ ایران کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اہم ترین بین الاقوامی فورم پر شرکت کر کے دنیا کے سامنے ایرانی عوام کے حقوق اور انصاف کی آواز بلندو واضح کرے۔ ترجمان نے شکوہ کیا کہ مخالف فریق نے ایرانی وفد کی شرکت روکنے کے لیے منفی پروپیگنڈے اور ویزوں کے اجراء میں تاخیر یا انکار جیسے تمام تر ہتھکنڈے استعمال کیے، تاہم یہ رکاوٹیں ایران کو اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم سے اپنے اصولی موقف کو بیان کرنے سے نہیں روک سکتیں۔