ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی
Web Desk
20 September 2026
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے انکشاف کیا ہے کہ تہران نے قطر کی ثالثی کے ذریعے امریکا کے ساتھ سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے 7 بنیادی شرائط پیش کر دی ہیں اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے باضابطہ جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے ‘الجزیرہ’ سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے بتایا کہ ایران نے کسی بھی پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کے فوری خاتمے، امریکا کی جانب سے منجمد کیے گئے ایرانی اثاثوں کی مکمل بحالی اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے مطالبات سامنے رکھے ہیں۔
سیکرٹری قومی سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ ایران قطری ثالث کے ساتھ مسلسل اور براہِ راست رابطے میں ہے، جس نے تہران کے تمام اہم مطالبات واشنگٹن تک پہنچا دیے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری سخت کشیدگی اور معرکے کے باوجود پسِ پردہ بالواسطہ سفارت کاری اور رابطوں کا سلسلہ کبھی نہیں ٹوٹا۔ یہ سفارتی رابطے جون میں پاکستان کی میزبانی میں طے پانے والی ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ کے خاتمے کے بعد بھی مسلسل جاری رہے ہیں، تاکہ خطے میں جنگ کو روک کر کسی وسیع تر اور جامع معاہدے کی راہ ہموار کی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی
20 September 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
20 September 2026
صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے، مریم نواز
20 September 2026
جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ
20 September 2026
ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک
20 September 2026
کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب
20 September 2026
آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا
20 September 2026