LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار عدالتی فائل گمشدگی کیس، سزا پانے والا اہلکار 15 سال بعد بری امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار نمازیوں کو مقدس مقام پر نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے: حنیف عباسی دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے عزم، حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے: اویس لغاری سال کے اختتام تک 3 لاکھ افراد کو فوج میں بھرتی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، کریملن ٹرمپ نے 3 بڑے میڈیا اداروں پر وائٹ ہاؤس میں کوریج پر پابندی لگا دی

کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا

Web Desk

19 September 2026

کیوبا میں پاور گرڈ فیل ہونے کے باعث ملک کا قومی نظامِ بجلی ایک بار پھر مکمل طور پر بیٹھ گیا ہے، جس سے جزیرے بھر میں اندھیرا چھا گیا۔ کیوبا کی وزارتِ توانائی نے ملک گیر بلیک آؤٹ کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جبکہ سرکاری میڈیا کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور فی الحال بجلی کی مکمل بحالی کے لیے کوئی حتمی وقت نہیں بتایا گیا۔ واضح رہے کہ رواں سال کا یہ ساتواں قومی پاور بریک ڈاؤن ہے جو ملک کے شدید توانائی بحران کی عکاسی کرتا ہے۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہوانا میں قائم امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں بجلی، موبائل فون نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کی طویل بندش کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اور سیکیورٹی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کیوبا میں ایندھن کی شدید قلت، بوسیدہ و پرانے بنیادی ڈھانچے اور امریکی پابندیوں کے باعث برقی ترسیل کا نظام سخت دباؤ کا شکار ہے، جس کی وجہ سے آئے روز غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث لاکھوں شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔