آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق
Web Desk
19 September 2026
برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) آرگنائزیشن نے اطلاع دی ہے کہ عالمی سطح پر انتہائی اہم اور حساس بحری راستے ‘آبنائے ہرمز’ میں ایک اور آئل ٹینکر کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یو کے ایم ٹی او کے مطابق، نامعلوم نوعیت کا ایک میزائل ٹکرانے کے باعث آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم عملے کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور جہاز پر موجود تمام اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق متاثرہ آئل ٹینکر سے سمندر میں تیل کے رساؤ (Oil Leakage) کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس سے قبل ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی بحریہ کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز کے ذریعے ‘غیر قانونی طور پر’ گزرنے کی کوشش کرنے والے ‘ٹوگو’ کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد اس خطے میں بحری امد و رفت اور سیکیورٹی خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار
19 September 2026
عدالتی فائل گمشدگی کیس، سزا پانے والا اہلکار 15 سال بعد بری
19 September 2026
امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے
19 September 2026
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
19 September 2026
کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا
19 September 2026
ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار
19 September 2026
حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان
19 September 2026
دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے
19 September 2026