امریکا پوری ایرانی قوم کی معاشی زندگی کو نشانہ بنا رہا ہے، اسماعیل بقائی
Web Desk
19 September 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت پوری ایرانی قوم کی معاشی زندگی کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کو شدید معاشی نقصان پہنچانے اور ملک کی معیشت کو اپاہج کرنے کے لیے ایران پر باقاعدہ اقتصادی جنگ مسلط کی گئی ہے، جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اسماعیل بقائی نے امریکی پابندیوں کے بیانیے کو انتہائی کمزور اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے واشنگٹن کی شاطرانہ اور منفی سوچ کھل کر دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید زور دے کر کہا کہ امریکہ، ایران کے خلاف بلاجواز اور غیر قانونی معاشی جنگ شروع کر کے عالمی سطح پر شدید شرمندگی اور سبکی کا سامنا کر رہا ہے، تاہم ایرانی قوم اس قسم کے دباؤ کے سامنے کبھی سر تسلیم خم نہیں کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی
20 September 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
20 September 2026
صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے، مریم نواز
20 September 2026
جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ
20 September 2026
ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک
20 September 2026
کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب
20 September 2026
آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا
20 September 2026