LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

18 September 2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مردان میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردان کے عوام نے جلسے میں شرکت کر کے ایک بڑا سمندر اکٹھا کر دیا ہے اور عوام کی اس زبردست طاقت سے جماعت اسلامی کو نیا حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے واضح اعلان کیا کہ جماعت اسلامی ۲۰ ستمبر ۲۰۲۶ء سے اپنے ملک گیر ‘سپر لانگ مارچ’ کے لیے مکمل تیار ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر بڑی کمی کرے اور عوام پر مسلط کیا گیا پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پٹرولیم لیوی ختم کر دیتی ہے تو جماعت اسلامی کو لانگ مارچ کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے لانگ مارچ کے پلان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ۲۰ ستمبر سے شروع ہونے والے اس سپر لانگ مارچ میں کراچی، بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے تمام علاقوں سے قافلے بیک وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی سے ایک عظیم الشان ٹرین مارچ روانہ ہو گا جو ملتان اور دیگر اضلاع سے ہوتا ہوا لاہور اور بعد ازاں اسلام آباد پہنچے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نمائشی اسکیموں اور سیاسی ڈراموں کے بجائے عوام کو تعلیم، صحت اور روزگار کی حقیقی سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ اب قوم کو ریلیف پیکیجز کی خیرات نہیں بلکہ اپنا قانونی و آئینی حق چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم نے سوال اٹھایا کہ عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کا بہانا بنا کر ہمیشہ پاکستانی عوام پر ہی پٹرول بم کیوں گرایا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ کے باوجود بھارت میں پٹرول ۳۵ روپے سے زیادہ مہنگا نہیں ہوا لیکن پاکستان میں میزائل چلنے سے پہلے ہی غریب عوام پر مہنگائی کے بم داغ دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے روایتی سیاسی جماعتوں کو خاندانی راج کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اخراجات شوگر، آئی پی پیز اور بینک مافیا اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ ۱۱ ہزار سرکاری اسکولوں کی نجی کاری کر کے اب عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا، ہمارا سپر لانگ مارچ ہر صورت ہو گا اور عوام کا سمندر تمام حکومتی کنٹینرز کو بہا لے جائے گا۔