LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا ملائیشین وزیر خارجہ سے رابطہ، تجارت، اقتصادی تعاون بارے گفتگو پی ٹی آئی لانگ مارچ، اہم رابطے کا انکشاف دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج خلع کے حق مہر سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز، پاکستانی دستے کی پروقار انٹری اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور اسلام آباد معاہدے پر واپس آنے کی کوششیں جاری ہیں: ایرانی وزارتِ داخلہ نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار عدالتی فائل گمشدگی کیس، سزا پانے والا اہلکار 15 سال بعد بری امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا

کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی

Web Desk

18 September 2026

خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز کے قریب ایک ہولناک بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ۱۰ افراد ہلاک جبکہ ۳۰ سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بارود سے بھری ایک گاڑی کو پرانی پولیس لائنز کے قریب لا کر دھماکے سے اڑایا گیا۔ دھماکے کے شدید دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور مسلح شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ بھی شروع ہو گیا، جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ خونریز دھماکا دوپہر ایک بج کر ۱۵ منٹ کے قریب پیش آیا، جس میں اب تک ۱۰ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ۱۴ ایمبولینسز، ریکوری کی گاڑیاں اور ۴۰ سے زائد اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ تمام ہلاک شدگان کی لاشوں اور زخمیوں کو فوراً قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور متعدد زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع و متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے واقعے کی نوعیت، وجوہات اور سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نے طبی حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر بہترین اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور جائے وقوعہ پر امدادی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے۔