چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری
Web Desk
18 September 2026
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس انقلابی سہولت کے تحت چھوٹے کاروباری افراد اور تاجر جدید ڈیجیٹل ایپلی کیشنز کے ذریعے ۳۰ لاکھ روپے تک کی آسان فنانسنگ حاصل کر سکیں گے، جس سے انہیں اپنے روزمرہ کاروباری معلالمات چلانے میں بڑی مدد ملے گی۔
ایس ای سی پی ترجمان کے مطابق اس سہولت کے تحت رجسٹرڈ افراد ‘شامل کار تاجر ایپ’ کے ذریعے منظور شدہ سپلائرز سے کاروباری سامان اور خام مال کی خریداری کے لیے فوری مالی امداد حاصل کر سکیں گے۔ اس نئ ڈیجیٹل فنانسنگ اسکیم کا بنیادی مقصد ان چھوٹے کاروباروں کو باضابطہ اور قانونی کریڈٹ نظام کے دائرہ کار میں لانا ہے جو ماضی میں بینکنگ سہولیات سے محروم تھے۔
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے اس حوالے سے بتایا کہ ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ذریعے ان تمام کاروباروں تک قرضوں کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے جنہیں مالیاتی اداروں تک رسائی حاصل نہیں تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل فنانسنگ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ صارفین کی معلومات اور حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایس ای سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران نان بینکنگ فنانشل کمپنیوں (NBFCs) نے چھوٹے کاروباروں کو ۲۵۳ ارب روپے کے قرضے فراہم کیے ہیں، جن سے ۲۵ لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا
18 September 2026
کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ، کم از کم دس افراد ہلاک،25 افراد زخمی
18 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم
18 September 2026
ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ
18 September 2026
پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان
18 September 2026
حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز میں لڑائی، 24 گھنٹوں میں 68 ہلاکتیں
18 September 2026
اسحاق ڈار سے ترک سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، علاقائی صورتحال پر مشاورت
18 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
18 September 2026