پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
18 September 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کی ترجیح نہیں رہی اور موجودہ حکمران جماعت اسلامی کے پُرامن احتجاج کو ہلکا لینے کی بھول کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی ۲۰ ستمبر ۲۰۲۶ء کو لاہور سے اسلام آباد کی جانب اپنے حتمی لانگ مارچ کا آغاز کرے گی۔ اس مارچ میں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے اور دو سے تین روز میں وفاقی دارالحکومت پہنچ کر ایک عظیم الشان احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کی ایران پر حملے کی کشیدگی سے عالمی منڈی میں خام تیل ضرور مہنگا ہوا ہے، لیکن دنیا کے کسی ملک میں پاکستان جیسا ظالمانہ اضافہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے اپنے طے شدہ اہداف سے کہیں زیادہ پٹرولیم لیوی وصول کر لی ہے اور عالمی منڈی کے بہانے مزید پیسے کمانے کے لیے عام اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی فوری ختم کی جائے اور ‘پیکیج’ کے نام پر عوام کو پٹرول پمپس پر خوار کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ایمرجنسی یا جنگی صورتحال میں سابقہ معاشی معاہدے معطل کیے جا سکتے ہیں، لہٰذا آئی پی پیز (IPPs) مافیا کو روکا جائے، غیر پیدا شدہ گیس کے ناجائز بلوں کا خاتمہ ہو اور آٹا و روٹی کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ میں لائی جائیں۔ انہوں نے تمام لگژری و پرتعیش اشیا کی در آمد پر مکمل پابندی کا مطالبہ بھی کیا۔ دوسری جانب علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی جغرافیائی خودمختاری اور حرمت کے دفاع کے لیے پورا پاکستان ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔
متعلقہ عنوانات
توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم
16 November 2026
امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے
16 November 2026
تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار
16 November 2026
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان
16 November 2026
غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم
16 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان
16 November 2026
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع
16 November 2026