پیٹرولیم ڈیلرز کا حکومتی ریلیف سکیم پر اعتراض، سستا پیٹرول دینے سے انکار
Web Desk
16 September 2026
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی فیول ریلیف سکیم کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس سکیم کے تحت پیٹرول کی فراہمی سے صاف انکار کر دیا ہے۔ کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی ڈی اے کے وائس چیئرمین انوار کمال نے موقف اپنایا کہ اس ریلیف سکیم کی تیاری کے دوران پیٹرولیم ڈیلرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی ان سے کوئی مشاورت کی گئی، جبکہ موجودہ طریقہ کار پر عمل درآمد کرنا ڈیلرز کے لیے انتہائی مشکل اور غیر عملی ہے۔
انوار کمال نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو براہِ راست، شفاف اور آسان طریقے سے ریلیف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری شدید مہنگائی کے باعث ڈیلرز کا سرمایہ پہلے ہی سخت متاثر ہو چکا ہے، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) کے اربوں روپے کے واجبات بھی طویل عرصے سے زیرِ التوا ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ریلیف اسکیم کا تمام تر مالی بوجھ ڈیلرز پر ڈالنا کسی صورت ممکن نہیں، اس لیے ڈیلرز اپنے منافع (مارجن) میں اضافے کا بنیادی مطالبہ کر رہے ہیں اور موجودہ فارمولے کے تحت پیٹرول فراہم نہیں کریں گے۔
وائس چیئرمین پی پی ڈی اے نے سوال اٹھایا کہ حکومت کی جانب سے سستے پیٹرول کے بعد متبادل رقم ڈیلرز کو کس طریقہ کار اور کتنے عرصے کے اندر واپس ادا کی جائے گی؟ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس مسئلے کے حل اور طریقہ کار کی وضاحت کے لیے گزشتہ تین دنوں سے سرکاری حکام سے مسلسل رابطہ قائم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن تاحال حکومت کی جانب سے کوئی مثبت جواب یا ردِعمل موصول نہیں ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026