LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہیے، خیرات نہیں، حافظ نعیم الرحمان اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں: وزیراعظم او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی میں23اکتوبر تک توسیع کا اعلان جنگ کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، جارحیت کا کوئی عنصر نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم

Web Desk

16 September 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) کو ملک بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کی مالی معاونت، فنی صلاحیتوں میں اضافے اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سمیڈا کے تحت جاری اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر کے چھوٹے تاجروں کو مساوی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے تاکید کی کہ مقامی مصنوعات کی قومی اور عالمی تجارتی منڈیوں تک رسائی کے لیے جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا موثر استعمال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے چھوٹے کاروباروں میں خواتین کی شمولیت بڑھانے، زرعی اجناس کے پیداواری اور تجارتی روابط کو منظم کرنے، اور تمام علاقوں کو مساوی یکساں فنی و مالی معاونت کی فراہمی پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری افراد کی رہنمائی اور ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سمیڈا مختلف اداروں کے باہمی تعاون سے ایک منظم فریم ورک پر کام کر رہی ہے تا کہ صنعتی پیداوار کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس اہم اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت جام کمال، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، احد چیمہ، بلال اظہر کیانی اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔