تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر
Web Desk
16 September 2026
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ‘تاجر دوست آسان ٹیکس اسکیم’ کے تحت تاجروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کے لیے فیلڈ آفسز کو باضابطہ اہداف مقرر کر دیے ہیں۔ ایف بی آر کی ہدایت پر تمام بڑے شہروں کی فیلڈ فارمیشنز کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ مخصوص رجسٹریشن سینٹرز قائم کر کے تاجروں کی بڑے پیمانے پر رجسٹریشن یقینی بنائیں۔ ذرائع کے مطابق آسان ٹیکس اسکیم کے تحت اب تک محض 200 کے قریب تاجروں نے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں، جو کہ مقررہ سرکاری ہدف سے کافی کم ہیں۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر برادری کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کے سست ردِعمل کے باعث ہی ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز کو براہ راست متحرک کرنے اور میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اب تک اسکیم کی موبائل ایپ کے ذریعے تقریباً 5 ہزار تاجر اپنی رجسٹریشن حاصل کر چکے ہیں۔ تاجروں کی سہولت کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو 30 ستمبر کے بعد رجسٹریشن کرانے کی صورت میں بھی ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ تاجر دوست آسان ٹیکس اسکیم کا بنیادی مقصد ملک بھر کے چھوٹے تاجروں، دوکانداروں اور کاروباروں کو آسان طریقہ کار کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا ہے تا کہ ملکی معیشت کو دستاویز کیا جا سکے۔ ایف بی آر فیلڈ آفسز جلد ہی مختلف تجارتی مرکزوں میں خصوصی ڈیسک اور سینٹرز کا قائم عمل میں لائیں گے تا کہ تاجروں کو رجسٹریشن کے عمل میں بلا تاخیر امداد فراہم کی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا
17 September 2026
27ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں پہنچے گی، بانی کی رہائی سزا پوری ہونے کے بعد ممکن ہے: فیصل کریم کنڈی
17 September 2026
پارلیمنٹ ہاؤس: اپوزیشن چیمبر میں علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات، آئین تحفظ اجلاس پر اہم مشاورت
17 September 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
17 September 2026
روسی افواج کے یوکرین کی دفاعی صنعت اور توانائی تنصیبات پر بڑے حملے
17 September 2026
سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم
17 September 2026
امریکا میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
17 September 2026
پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم
17 September 2026