افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری
Web Desk
15 September 2026
بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان میں زیرِ تعلیم افغان میڈیکل طلبہ کی تعلیمی اور تربیتی سرگرمیاں جاری رکھنے سے متعلق دائر کردہ درخواست پر اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلہ میں واضح کیا کہ کسی بھی غیر ملکی شہری کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے یا پیشہ ورانہ تربیت کا کوئی غیر محدود یا مطلق حق حاصل نہیں ہے، کیونکہ امیگریشن، ملک بدری اور قومی سلامتی جیسے اہم امور کا حتمی اختیار صرف اور صرف ریاست اور حکومت کے پاس ہے۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں مزید مؤقف اپنایا کہ اگرچہ افغان شہریوں کو انسانی حدود کے اندر رکھتے ہوئے وقار، انسانی سلوک اور قانونی تحفظات کا پورا حق حاصل ہے، لیکن ان قانونی و اخلاقی تحفظات کے باوجود انہیں ملک میں دائمی قیام یا بلاجواز تعلیم کا بنیادی حق نہیں دیا جا سکتا۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے متاثرہ افغان میڈیکل طلبہ کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے تحفظات اور درپیش انتظامی مسائل کے ازالے کے لیے اسلام آباد میں واقع افغان سفارتخانے سے باقاعدہ رجوع کریں۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں
15 September 2026
پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار
15 September 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان
15 September 2026
انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
15 September 2026
ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں
15 September 2026
برمنگھم ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
15 September 2026
اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات
15 September 2026