LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں تین مرتبہ بہتری آئی: وزیر خزانہ کا دعویٰ پٹرول 6 روپے 88 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لٹر مہنگا گوتریس کی عالمی کشیدگی پر تشویش، حوثیوں اور سعودی عرب کو مذاکرات کی اپیل پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کا خصوصی اقتصادی زون میں خلاف ورزی پر شدید احتجاج غزہ میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والی عمارت منہدم، 21 فلسطینی جاں بحق سعودی عرب کی مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت امریکی نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی معلومات آئس برگ کا صرف سرا ہیں: عراقچی ایرانی وزارت خارجہ کی جرمن چانسلر پر تنقید، ایران کے خلاف بیانیہ مسترد امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں، قومی مفادات مقدم ہیں: جے ڈی وینس ایشین چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیوٹرل وینیو کا بڑا مطالبہ عمران خان سے کل جیل میں رفقاء کی ملاقات، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی پیٹرولیم ڈیلرز کا حکومتی ریلیف سکیم پر اعتراض، سستا پیٹرول دینے سے انکار فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو سیاسی کشیدگی سے سب کا نقصان ہوگا، تھرڈ فورس آنے سے پہلے معاملات حل کیے جائیں: بیرسٹر گوہر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کا جائزہ اجلاس، فیول سبسڈی کے لیے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت

امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ

Web Desk

15 September 2026

چین کی وزارتِ خارجہ نے خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کی شدید مخالفت کرتے ہوئے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ خلا کو عسکری رنگ دینے اور اپنی فوجی طاقت بڑھانے کے سلسلے کو فوری طور پر بند کرے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک پالیسی بیان میں واضح کیا کہ بیجنگ خلا کو جنگی میدان بنانے کی کسی بھی امریکی یا بین الاقوامی کوشش کو یکسر مسترد کرتا ہے، کیونکہ اس قسم کا اقدام بین الاقوامی برادری کی امن و سلامتی کی کوششوں پر پانی پھیر سکتا ہے۔

چینی حکام نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خلا میں فوجی سرگرمیوں، ہتھیاروں کی تنصیب اور دفاعی مقابلے بازی میں اضافے سے عالمی امن و استحکام کو انتہائی سنگین خطرات لاحق ہوں گے۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے خلائی عسکریت پسندی کا فروغ عالمی توازن کو بگاڑنے کا سبب بنے گا، لہٰذا تمام عالمی طاقتوں کو خلا کو صرف اور صرف پرامن اور سائنسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی پابندی کرنی چاہیے