پراپرٹی ویلیو ٹیکس کے خلاف تاجروں کا شدید احتجاج
Web Desk
15 December 2025
صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار طاہر نے تاجر نمائندوں کے ہمراہ پراپرٹی ویلیو ٹیکس کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے ہی کاروبار کرنا جرم بن چکا ہے اور نامساعد حالات کے باوجود تاجر طبقہ آخری سانسیں لے کر کاروبار چلا رہا ہے۔
سردار طاہر نے کہا کہ نومبر 2025 میں پراپرٹی ویلیو ٹیکس سے متعلق ایس آر او جاری کیا گیا، جس کے بعد ٹرانسفر فیس میں ہوشربا اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے 40 لاکھ روپے تک کی ٹرانسفر فیس کو ایک کروڑ روپے تک بڑھا دیا گیا جبکہ راتوں رات ٹرانسفر فیس نو سو ہزار گنا تک بڑھا دی گئی۔
صدر اسلام آباد چیمبر نے کہا کہ ملک میں ہر سال 15 لاکھ گھروں کی کمی واقع ہو رہی ہے، ایسے میں ایف بی آر کی جانب سے دو سو فیصد سے لے کر 1700 فیصد تک فیسوں میں اضافہ ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایف بی آر نے بغیر زمینی حقائق دیکھے پراپرٹی ویلیو ایڈ کی ہے۔
سردار طاہر کا کہنا تھا کہ ڈی سی ریٹس کو کسی فیصد کے حساب سے ری ویلیو کیا جاتا ہے جبکہ ایف بی آر برسوں بعد جاگ کر غیر حقیقت پسندانہ ویلیو ایڈ کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ویلیو ایڈ کی گئی ہے، اس سے کم پر ہم ایف بی آر کو جائیداد دینے کو بھی تیار ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نااہل اور ناسمجھ فیصلوں کے باعث پراپرٹی ٹرانسفر مکمل طور پر رک چکی ہے اور گزشتہ چار دنوں میں حکومتی خزانے میں ایک روپے کا ٹیکس بھی جمع نہیں ہوا۔
سردار طاہر نے چیف آف ڈیفنس فورسز اور وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری حل نکالا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر 22 تاریخ تک ویلیو ٹیبل ختم نہ کی گئی تو چیئرمین ایف بی آر کے دفتر کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم بیرون ملک سرمایہ کار ڈھونڈنے جاتے ہیں لیکن ملک میں ایک بھی نیا انویسٹر نہیں آ رہا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر خزانہ نے تاجر برادری کو تباہ کر دیا ہے اور مطالبہ کیا کہ وزیر خزانہ کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔
اجمل بلوچ نے کہا کہ رشوت کے بغیر ایف بی آر میں کوئی کام نہیں ہوتا، کرپشن کی سزا موت ہونی چاہیے اور پوائنٹ آف سیل سسٹم ختم کیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تاجر برادری متحد ہے اور پورے زور کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔
متعلقہ عنوانات
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
1 October 2026
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
1 October 2026
دریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا: محکمہ آبپاشی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
1 October 2026
ٹرمپ کیساتھ اچھے تعلقات، یوکرین تنازع حل کرنے کیلئے کوششوں پر شکرگزار ہیں: صدر پوتن
1 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، تصاویر جاری
1 October 2026
کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد
1 October 2026
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ
1 October 2026
ستمبر میں مہنگائی 1.27 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ
1 October 2026