باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش
Web Desk
15 September 2026
قطر نے بحیرہ احمر کی سیکیورٹی صورتِ حال اور باب المندب کی ممکنہ بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس اہم ترین عالمی بحری راستے کی بندش پوری دنیا کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہو گی۔ قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری پہلے ہی آبنائے ہرمز کی بندش کے سنگین نتائج اور معاشی اثرات بھگت رہی ہے، ایسے میں باب المندب میں پیدا ہونے والی نئی صورتِ حال کو آبنائے ہرمز کے مسائل سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔
قطری حکام نے واضح کیا ہے کہ بحیرہ احمر کے جنوبی بحری راستے پر پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے منفی اثرات عالمی معیشت اور رسد کے نظام پر پہلے ہی نظر آنا شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید پھیلی اور دیگر اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہیں بند ہوئیں تو اس سے عالمی سطح پر شدید ترین معاشی بحران، تجارتی تاخیر اور بے تحاشا مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ قطر نے علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور بحری نقل و حمل کی آزادی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026