LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

کانگو کے دو سکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر

Web Desk

15 September 2026

افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے مشرقی شہر ‘بوکاوو’ (Bukavu) میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 29 طالب علم جھلس کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو اسکولوں سمیت 300 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق آگ پہلے ایک رہائشی مکان میں لگی جس نے ہوا کی تیز رفتار اور تنگ آبادی کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ اس بھیانک حادثے میں قریبی واقع دو اسکول اور درجنوں گھر تباہ ہو گئے، جس سے علاقے میں بڑے پیمانے پر مالی و جانی نقصان ہوا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 29 طلباء میں 19 لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں، جن کی المناک موت سے پورے شہر میں غم و سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ حکام کی دیکھ بھال میں جاں بحق بچوں کی اجتماعی تدفین کر دی گئی ہے، جس کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے آتشزدگی کی حتمی وجوہات معلوم کرنے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔