LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف سکیم، ملک گیر آغاز کی تیاریاں مکمل محکمہ داخلہ سندھ کا بڑا فیصلہ: صوبے بھر میں نئے اسلحہ اور ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ کی تیاری، پاکستان میں سہ فریقی سیریز کا اعلان امریکا کا پہلی بار خلا میں ہتھیار تعینات کرنے کا اعتراف میل اِن ووٹنگ کا نظام بدعنوانی اور بے قابو مسائل کا شکار ہے: ٹرمپ 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت ہوئی: اویس لغاری پاکستان اور آئی اے ای اے میں چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز معاہدے پر دستخط بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی حکومتی سطح پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی کوئی بات زیر بحث نہیں: طارق فضل چودھری پٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے کے ریلیف سے عام آدمی کو کچھ سہولت ملے گی: مصدق ملک خلیجی خطے میں حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں: حاقان فیدان سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے: بیرسٹر گوہر پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس بڑھ گیا

2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

Web Desk

15 September 2026

وفاقی وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے ملک سے 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت منعقدہ ‘شوگر ایڈوائزری بورڈ’ کے اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں تمام صوبائی نمائندوں، کسانوں کی تنظیموں اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی اور ملک میں چینی کے موجودہ ذخائر اور استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران چینی کی برآمد سے متعلق حتمی منظوری دستیاب اعداد و شمار، ملکی ضرورت اور زائد ذخائر کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے واضح کیا کہ چینی کی بیرونِ ملک برآمد کی اجازت کا مقصد شوگر انڈسٹری اور کسانوں کے مفادات کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے تاکہ صنعتی عمل اور زرعی معیشت دونوں کو فروغ مل سکے۔

وفاقی وزیر نے شوگر مل مالکان کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ گنا کاشتکاروں کو ان کی فصل کی بروقت ادائیگیاں ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کسانوں کے معاشی حقوق اور مفادات کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ادائیگیاں روکنے یا تاخیری حربے استعمال کرنے والی ملز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔