LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے کے ریلیف سے عام آدمی کو کچھ سہولت ملے گی: مصدق ملک خلیجی خطے میں حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں: حاقان فیدان سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے: بیرسٹر گوہر پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس بڑھ گیا سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات گلگت بلتستان کابینہ میں بجٹ منظور، کم از کم اجرت 44 ہزار روپے مقرر سربیا کے صدر کا 27 ستمبر کو مستعفی ہونے کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی کال: اسلام آباد میں ہائی الرٹ اور ڈی چوک سمیت اہم شاہراہوں پر کنٹینرز کی تنصیب شروع امریکا ایران کشیدگی پھر عروج پر، پاسداران انقلاب کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کے 7 رہنماؤں کو سزائے موت آزاد کشمیر کے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 24 ستمبر کو ہوگی قیدیوں کا پرائیویٹ علاج: سپریم اور ہائیکورٹس سے تمام متعلقہ درخواستوں کا ریکارڈ طلب امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: میل بیلٹس پر پابندیوں سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن

سربیا کے صدر کا 27 ستمبر کو مستعفی ہونے کا اعلان

Web Desk

15 September 2026

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیک نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ وہ 27 ستمبر 2026ء کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سربین صدر نے 15 ستمبر کو ایک خصوصی ٹی وی پروگرام کے دوران قوم سے خطاب کرتے ہوئے اس غیر معمولی سیاسی فیصلے کا انکشاف کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ صدارتی منصب چھوڑ کر اب ملک کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے لیے انتخابی میدان میں اتریں گے۔

یورپی ملک سربیا میں 25 اکتوبر 2026ء کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں، جس کے لیے الیگزینڈر ووچیک کی سیاسی جماعت ‘سربین پروگریسیو پارٹی’ (SNS) نے انہیں باضابطہ طور پر وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ووچیک کا یہ اقدام ملکی آئینی حدود کے پیشِ نظر سامنے آیا ہے، کیونکہ وہ بطور صدر دو آئینی مدتیں مکمل کر چکے ہیں اور آئین کے تحت تیسری بار صدارتی امیدوار بننے کے اہل نہیں تھے۔

صدارت کے بجائے وزیراعظم بننے کی حکمتِ عملی کو سربین صدر الیگزینڈر ووچیک کی جانب سے اقتدار میں اپنے اثر و رسوخ کو برقرار رکھنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ ووچیک، جو ماضی میں بھی ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، پارلیمانی اکثریت حاصل کر کے دوبارہ حکومتی باغ ڈور اپنے ہاتھ میں لینے کے پرعزم ہیں، جس سے سربیا کے اندرونی سیاسی منظر نامے میں بڑی تبدیلی کی توقع کی جا رہی ہے۔