LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے مثبت پیغام ہے: ترک صدر پنجاب حکومت نے سہیل آفریدی کو سکیورٹی فراہم کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا: سلمان رفیق فلسطینیوں پر مظالم: ناروے کی اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر پابندی کی تجویز علاقائی کشیدگی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی سکیورٹی خدشات: شہزادہ ہیری نے دونوں بچوں کو اچانک سکول سے اٹھا لیا یمن کی صورتحال پر گہری نظر، حوثیوں سے براہ راست مذاکرات جاری ہیں: جے ڈی وینس آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے: وزیراعظم کا یوم جمہوریہ پر پیغام ایران کا شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات سے پھر انکار تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب ممکن نہیں رہا: ایرانی سپیکر سینٹ کام نے ایل گایا ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا امریکیوں نے ایک دہشتگرد انتظامیہ قائم کر رکھی ہے: ایرانی صدر ایران کی تکنیکی اور معاشی مدد: امریکا کی روسی بینک پر پابندیاں عائد مریم نواز کو دوسرے صوبوں سے خطرہ، مجھے پنجابیوں سے خطرہ نہیں: سہیل آفریدی

سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی

Web Desk

15 September 2026

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے تین اہم شہروں پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط، ابہا اور طائف کے شہری و دفاعی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان مسلسل حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ سیکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے اپنی حساس ترین تیل تنصیبات کے تحفظ کے لیے برطانیہ سے باضابطہ عسکری اور دفاعی تعاون مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم سعودی عرب کی اس عسکری معاونت کی درخواست پر گہرائی سے غور کر رہے ہیں، کیونکہ ان حملوں کے باعث عالمی منڈی میں سعودی تیل تنصیبات کو شدید خطرات لاحق ہیں جس سے برطانیہ کی اپنی معیشت کو بڑا مالی خسارہ ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حوثیوں نے خمیس مشیط میں واقع ‘کنگ خالد ایئربیس’ پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کا دعویٰ کیا تھا، جس میں سعودی ائیر فورس کے ہینگرز، رن ویز اور ہتھیاروں کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا مؤقف اختیار کیا گیا تھا۔