سکیورٹی خدشات: شہزادہ ہیری نے دونوں بچوں کو اچانک سکول سے اٹھا لیا
Web Desk
15 September 2026
برطانیہ کے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے دونوں بچوں کا اسکول اچانک ختم کروا دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑے کی جانب سے یہ فیصلہ شدید سیکیورٹی چیلنجز اور خدشات کے باعث سامنے آیا ہے، بالخصوص بچوں کو روزانہ اسکول لانے اور واپس لے جانے کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو برقرار رکھنا ایک بڑا مسئلہ بن رہا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن اپنے بچوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، اسی لیے انہوں نے موجودہ اسکول سے بچوں کے نام خارج کروا لیے ہیں۔ شاہی جوڑا جلد ہی اپنے بچوں کا داخلہ کسی دوسرے محفوظ اور مناسب اسکول میں کروائے گا جہاں سیکیورٹی کے سخت اور جامع انتظامات میسر ہوں
متعلقہ عنوانات
فلسطینیوں پر مظالم: ناروے کی اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر پابندی کی تجویز
15 September 2026
علاقائی کشیدگی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے
15 September 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ
15 September 2026
سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی
15 September 2026
یمن کی صورتحال پر گہری نظر، حوثیوں سے براہ راست مذاکرات جاری ہیں: جے ڈی وینس
15 September 2026
آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے: وزیراعظم کا یوم جمہوریہ پر پیغام
15 September 2026
ایران کا شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات سے پھر انکار
15 September 2026
تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب ممکن نہیں رہا: ایرانی سپیکر
15 September 2026