LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، جارحیت کا کوئی عنصر نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی نیویارک سے 36 نایاب اور چوری شدہ پاکستانی نوادرات کی واپسی، امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کیلئے تیل کی سپلائی روک دی ملائیشیا کا اسرائیلی فوج کیلئے امداد کو اپنے ملک سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان اقوام متحدہ کا معائنہ کاروں کو غزہ کے تمام حصوں تک رسائی دینے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو تباہی کیلئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ صومالی صدر کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، انسانی خدمات پر تبادلہ خیال جاپانی وزیراعظم کا حکمراں جماعت اور کابینہ میں ردوبدل کا اعلان روسی حملے روکنے پر یوکرین کا بھی بعض اہداف پر حملے روکنے کا اعلان پاکستان کا حوثی حملوں کے خلاف سعودی دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جے ڈی وینس لیتھوانیا کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا ڈرون تباہ کر دیا گیا جرمنی میں طیارہ حادثے کا شکار، 3 ڈچ شہری ہلاک کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ

ایران کا شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات سے پھر انکار

Web Desk

15 September 2026

ایران کی ایکسپیڈینسی ڈسکرنمنٹ کونسل کے رکن اور سابق پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر کے متضاد اور غیر مستقل بیانات سے عالمی برادری گمراہ نہ ہو۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی پالیسی غیر مستحکم ہے، امریکی انتظامیہ کبھی تہران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا یکسر انکار کرتی ہے تو کبھی اچانک ہی مذاکراتی میز پر آنے کا شوشہ چھوڑ دیتی ہے۔ محسن رضائی نے واضح کیا کہ خطے میں عالمی تیل کی فراہمی اور سمندری حدود سے متعلق تزویراتی معاملات اب یکسر بدل چکے ہیں۔

ایرانی رہنما نے صراحت کے ساتھ کہا کہ جب تک ایران کی عائد کردہ تمام پیشگی شرائط پوری نہیں کی جاتیں، امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے سیاسی یا سفارتی مذاکرات شروع نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے عائد کی گئی شرائط پر مکمل طور پر قائم ہے اور امریکہ کی جانب سے پیش کی جانے والی غیر سنجیدہ اور غیر مستقل پیشکشوں کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔