یمنی حوثیوں کا سعودیہ کے کنگ خالد ایئربیس پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملوں کا دعویٰ
Web Desk
15 September 2026
یمن کے حوثی جنگجوؤں نے سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط میں واقع اہم ملٹری ائیربیس “کنگ خالد ائیربیس” پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی عسکری ترجمان کے مطابق اس کارروائی میں درجنوں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز استعمال کیے گئے، جن کے ذریعے سعودی ایئر فورس کے طیاروں کے ہینگرز، رن ویز، جدید ریڈار سسٹمز اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سعودی عرب کی جانب سے یمن پر کی جانے والی حالیہ ہوائی کارروائیوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
دوسری جانب، سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کو پہنچنے والے شدید نقصان کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں، جس کے بعد اس پمپنگ اسٹیشن اور پائپ لائن کی تمام تر عملیات معطل کر دی گئی ہیں۔ جاری کردہ تصاویر میں پائپ لائن کے پمپنگ اسٹیشن کو پہنچنے والی تباہی اور سیکیورٹی نقصان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ بحیرۂ احمر کو ملانے والی اس انتہائی اہم ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر چند روز قبل عراق سے ڈرون حملہ کیا گیا تھا، جس سے عالمی منڈی میں خام تیل کی فراہمی اور قیمتوں پر شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026