حوثیوں کی پیش قدمی جاری، گریٹر اور لیسر حنیش جزائر پر قبضہ
Web Desk
15 September 2026
یمن کے حوثی جنگجوؤں نے جنوبی بحیرۂ احمر میں واقع انتہائی اہم جغرافیائی حیثیت کے حامل جزائر ‘گریٹر حنیش’ اور ‘لیسر حنیش’ پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یمنی حکومتی اور حوثی عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ سعودی حمایت یافتہ اتحادی فورسز کے سیکڑوں اہلکار شدید جھڑپوں کے بعد ان جزائر سے پسپا ہو گئے، جس کے فوری بعد حوثیوں نے دونوں جزائر کا کنٹرول سنبھال لیا۔ حوثی اس سے قبل قریب واقع جزیرہ زُقر پر بھی قابض ہو چکے ہیں۔
باب المندب سے تقریباً 160 کلومیٹر شمال میں واقع حنیش جزائر بحیرۂ احمر میں عالمی جہاز رانی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان جزائر پر قبضے کے بعد حوثیوں کو جنوبی بحیرۂ احمر اور عالمی آئل ٹرانزٹ روٹ پر اپنی بحری اور عسکری موجودگی مزید مضبوط کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس اہم پیش رفت سے عالمی تجارت، تیل کی ترسیل اور توانائی کی قیمتوں پر شدید دباؤ پڑ سکتا ہے، جبکہ علاقائی کشیدگی کے اس تناظر میں ایران کو بھی اہم اسٹریٹجک پیش رفت حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026