LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج

Web Desk

14 September 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کے کم آمدن طبقے کے لیے فیول ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی گئی۔ ای سی سی نے اس پیکیج کے لیے 75 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ اسکیم کے تحت موٹر سائیکل اور رکشہ صارفین کو ہفتہ وار 500 روپے جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو ہر 10 روز میں 1000 روپے کا فیول ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ یہ سہولت صرف غیر کمرشل صارفین کے لیے ہوگی اور ایک شخص صرف ایک گاڑی پر ریلیف حاصل کر سکے گا۔ شفافیت برقرار رکھنے کے لیے وزارتِ آئی ٹی ایک ڈیجیٹل ‘فیول پاس سسٹم’ تیار اور مینج کرے گی۔

اجلاس میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی ملکیت اور انتظامی کنٹرول کی تنظیم نو کے فریم ورک کے ساتھ ساتھ وزیر نجکاری کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات منظور کر لی گئیں۔ اس کے علاوہ، ای سی سی نے موجودہ آئل ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے لیے ڈرافٹ معاہدے اور پانچ سالہ مدت کی منظوری دی، جبکہ جولائی 2025 تا جون 2026 کے غیر ایڈجسٹڈ سیلز ٹیکس کلیمز کو ان لینڈ فریٹ ایکوولائزیشن مارجن (IFEM) کے ذریعے نمٹانے کی تجویز بھی منظور کی۔ تاہم، استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد سے متعلق معاملہ فی الوقت مؤخر کر دیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام اور مناسب ذخائر کی شرط کے ساتھ 2 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔ مزید برآں، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے انعقاد، سربراہانِ مملکت کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور سفری انتظامات کے پیشِ نظر 15 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی، جبکہ حکام کو ایس سی او اجلاس کی بروقت اور جامع تیاریاں یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی گئی۔