کراچی ایئرپورٹ: فضائی مسافروں کے لیے لازمی نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تاریخ میں 25 ستمبر تک توسیع
Web Desk
14 September 2026
کراچی: بارڈر ہیلتھ سروسز نے کراچی ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والے عمرہ زائرین اور مخصوص ممالک کے بین الاقوامی فضائی مسافروں کے لیے لازمی نادرا (NADRA) ڈیجیٹلائزڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں 25 ستمبر 2026 تک توسیع کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
اس سے قبل حکام کی جانب سے نادرا سے منسلک ڈیجیٹلائزڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنوانے کی آخری تاریخ 14 ستمبر مقرر کی گئی تھی। تاہم مسافروں کو درپیش دشواریوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عمل درآمد کی تاریخ کو 25 ستمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز کے احکامات کے مطابق، توسیع کے باوجود ‘فیڈرل ڈسپنسری اسٹار گیٹ’ پر مسافروں کی ویکسینیشن کا عمل بلا تعطل جاری رہے گا، جبکہ کراچی ایئرپورٹ کے کاؤنٹرز پر باقاعدہ ویکسینیشن اور تصدیق کا آغاز نئی اعلان کردہ تاریخ کے بعد کیا جائے گا۔
دوسری جانب، عمرہ زائرین اور دیگر بین الاقوامی مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے وفاقی وزارتِ صحت نے کراچی میں مزید نیا ویکسینیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارتِ صحت کے منصوبے کے مطابق، رواں ماہ کے دوران ہی شہر کا دوسرا ڈیجیٹلائزڈ ویکسینیشن سینٹر کراچی کے سٹی ایریا (مرکزی علاقے) میں مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا، جبکہ مسافروں کی سہولت کے لیے تیسرا ویکسینیشن سینٹر ضلع وسطی (ڈسٹرکٹ سینٹرل) میں قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد ایئرپورٹ اور اسٹار گیٹ سینٹر پر رش کو کم کرنا اور مسافروں کو نادرا سے تصدیق شدہ ڈیجیٹل کارڈر کی باآسانی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 September 2026
صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا
14 September 2026
پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر
14 September 2026
برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ
14 September 2026
پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
14 September 2026
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج
14 September 2026
ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال
14 September 2026
متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن
14 September 2026