ایران کا اقوام متحدہ سے اسرائیلی جرائم کیخلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ
Web Desk
14 September 2026
ایران کی اعلیٰ انسانی حقوق کونسل نے اقوامِ متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لبنان میں عام شہریوں کے تحفظ، اسرائیلی خلاف ورزیوں کی دستاویز بندی اور جاری اسرائیلی حملوں کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔ ایرانی انسانی حقوق کے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رسمی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حالیہ اور مسلسل حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شہری جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور شہریوں کو مزید جانی نقصان سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کی عدم موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سویلین آبادی اور رہائشی علاقوں کو براہِ راست نشانہ بنانا بنیادی انسانی حقوق، بالخصوص زندگی کے حق، تحفظ اور انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مزید برآں، ایرانی کونسل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسرائیل کی یہ اندھا دھند بمباری مسلح تنازعات کے دوران فوجی اور شہری اہداف میں فرق رکھنے اور طاقت کے متناسب استعمال جیسے بین الاقوامی انسانی حقوق کے بنیادی قوانین کی صریحاً دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔
متعلقہ عنوانات
بین الاقوامی مسافروں کے لیے ڈیجیٹل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا پہلا مرحلہ کراچی ایئرپورٹ پر شروع
14 September 2026
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
14 September 2026
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
14 September 2026
شمالی کوریا کا اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
14 September 2026
روس نے مسافر ٹرین کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا، یوکرینی ریلوے حکام کا دعویٰ
14 September 2026
اسرائیل اور لبنان کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر مذاکرات آئندہ ماہ اٹلی میں ہوں گے
14 September 2026
حوثیوں کا یمن کے تعز اور صعدہ کے علاقوں میں سعودی فضائی حملوں کا دعویٰ
14 September 2026
یمی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو خبردار کر دیا گیا
14 September 2026