اسرائیل اور لبنان کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر مذاکرات آئندہ ماہ اٹلی میں ہوں گے
Web Desk
14 September 2026
امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے طے پانے والے سیکیورٹی معاہدے پر مذاکرات کا اگلا مرحلہ آئندہ ماہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ دونوں ممالک کے حکام اکتوبر میں روم میں آمنے سامنے بیٹھیں گے، جبکہ اس سے قبل دونوں ممالک کے سفیر آئندہ ہفتے واشنگٹن میں بھی ابتدائی ملاقات کریں گے۔
امریکی عہدیدار کے مطابق اس معاہدے پر مسلسل اور غیر متزلزل عمل درآمد ہی لبنان کی خودمختاری کی بحالی اور اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کا واحد قابلِ عمل طریقہ ہے۔ واضح رہے کہ اس معاہدے کے تحت مذاکرات کا ساتواں دور رواں برس اگست میں روم میں ہی ہوا تھا، تاہم اہم علاقائی و سرحدی معاملات پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ دوسری جانب، وسیع تر علاقائی تنازع کے دوران رواں سال 2 مارچ کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ایک بار پھر باقاعدہ جنگ چھڑ گئی تھی جس سے سرحدی حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026