حوثیوں کا یمن کے تعز اور صعدہ کے علاقوں میں سعودی فضائی حملوں کا دعویٰ
Web Desk
14 September 2026
حوثی باغیوں کے ترجمان ٹی وی چینل ‘المسیرہ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے اہم علاقوں تعز اور صعدہ میں شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی فضائیہ نے تعز میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں نے حالیہ دنوں میں یمنی حکومتی فورسز کے خلاف پیشرفت کرتے ہوئے کنٹرول حاصل کیا تھا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق المسیرہ چینل نے مزید بتایا کہ شمالی یمن میں حوثیوں کے سب سے اہم گڑھ صعدہ میں بھی منتخب اہداف پر بمباری کی گئی، جبکہ اسی صوبے کے سرحدی علاقے منبہ میں شدید توپ خانے سے فائرنگ کی گئی۔ دوسری جانب حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے جنگجوؤں نے جنوبی سعودی عرب میں واقع ایک عسکری اڈے کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے، تاہم سعودی حکام یا آزاد ذرائع کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
14 September 2026
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
14 September 2026
شمالی کوریا کا اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
14 September 2026
روس نے مسافر ٹرین کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا، یوکرینی ریلوے حکام کا دعویٰ
14 September 2026
ایران کا اقوام متحدہ سے اسرائیلی جرائم کیخلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ
14 September 2026
اسرائیل اور لبنان کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر مذاکرات آئندہ ماہ اٹلی میں ہوں گے
14 September 2026
یمی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو خبردار کر دیا گیا
14 September 2026
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کیساتھ جون میں طے پانے والا امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
14 September 2026