LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

ایران نے جنگ شروع نہیں کی، امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف دفاع پر مجبور ہوا، صدر مسعود پزشکیان

Web Desk

14 September 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران نے خطے میں جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ تہران کو امریکہ اور اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے خلاف اپنے دفاع میں اقدام پر مجبور ہونا پڑا۔ ایرانی خبر رساں ادارے ‘ارنا’ کے مطابق بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں ایرانی قوم مزید متحد اور پرعزم ہوئی ہے۔

ایرانی صدر نے تہران کے جوہری پروگرام پر امریکی اور اسرائیلی اعتراضات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ تہران ایک ممکنہ معاہدے کے نہایت قریب تھا اور ایک فریم ورک پر اتفاق بھی ہو چکا تھا، لیکن واشنگٹن اور تل ابیب نے مذاکرات کے دوران ہی حملہ کر دیا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتفاق شدہ فریم ورک کو مسترد کر دیا تھا۔ مسعود پزشکیان نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، پاکستان، قطر، روس اور چین سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کو دوستانہ قرار دیتے ہوئے اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن کی راہ میں اصل رکاوٹ اور بنیادی مسئلہ وہاں قائم امریکی فوجی اڈے ہیں۔