LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فلسطینیوں پر مظالم: ناروے کی اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر پابندی کی تجویز علاقائی کشیدگی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی سکیورٹی خدشات: شہزادہ ہیری نے دونوں بچوں کو اچانک سکول سے اٹھا لیا یمن کی صورتحال پر گہری نظر، حوثیوں سے براہ راست مذاکرات جاری ہیں: جے ڈی وینس آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے: وزیراعظم کا یوم جمہوریہ پر پیغام ایران کا شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات سے پھر انکار تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب ممکن نہیں رہا: ایرانی سپیکر سینٹ کام نے ایل گایا ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا امریکیوں نے ایک دہشتگرد انتظامیہ قائم کر رکھی ہے: ایرانی صدر ایران کی تکنیکی اور معاشی مدد: امریکا کی روسی بینک پر پابندیاں عائد مریم نواز کو دوسرے صوبوں سے خطرہ، مجھے پنجابیوں سے خطرہ نہیں: سہیل آفریدی یمنی حوثیوں کا سعودیہ کے کنگ خالد ایئربیس پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملوں کا دعویٰ میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کے 300 ارب خرچ کرنے کے دعوے پر سوالات اٹھا دیئے

ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے آج عمان میں ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا

Web Desk

14 September 2026

عمان میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق اہم سمندری انتظامات اور ممکنہ معاہدوں پر تبادلہ خیال کے لیے آج منعقد ہونے والا حساس اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ عمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک باقاعدہ بیان میں اجلاس کی التوا کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی وجوہات یا نئی تاریخ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلا ت فراہم نہیں کیں۔

خیال رہے کہ مجوزہ اجلاس کے دوران تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز کا نیا بحری نقشہ اور دفاعی تجاویز پیش کی جانی تھیں۔ عالمی سطح پر خام تیل اور ایل این جی کی ترسیل کے لیے انتہائی کلیدی حیثیت رکھنے کی وجہ سے اس سمندری گزرگاہ کے حوالے سے کوئی بھی سفارتی پیشرفت خطے کی سیکیورٹی، پائیدار امن اور عالمی توانائی کی منڈیوں کی استواری کے لیے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔