LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

زیلنسکی کا توانائی تنصیبات پر جوابی حملوں کا بیان کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہے، کریملن

Web Desk

14 September 2026

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے جنگی کشیدگی میں اضافے کی ایک اور صریح کوشش قرار دیا ہے۔ روسی ٹی وی چینل ‘ویستی’ کے صحافی پاویل زاروبن سے گفتگو کرتے ہوئے دیمتری پیسکوف نے کہا کہ توانائی کی تنصیبات پر حملوں کے جواب میں کارروائی سے متعلق یوکرینی صدر کا تازہ بیان زیلنسکی کی جانب سے جاری اشتعال انگیز طرزِ عمل کا ہی تسلسل ہے۔

واضح رہے کہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے معروف صحافی فرید زکریا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں روسی توانائی کی تنصیبات پر جوابی حملوں کا اشارہ دیا تھا۔ اس پر کریملن کے ترجمان نے کہا کہ روس اور اس کی معیشت کو تباہ کن نقصان پہنچانے کے لیے بنائے گئے 40 روزہ منصوبے کا پہلے بھی کئی بار ذکر سامنے آ چکا ہے۔ دیمتری پیسکوف کے مطابق یہ منصوبہ بذاتِ خود حالات کو مزید بگاڑنے کی ایک سنگین کوشش تھا، اور زیلنسکی کا نیا بیان خطے میں تنازع اور کشیدگی کو مزید بڑھانے کا سبب بنے گا۔