LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

عمان مذاکرات کا کسی صورت یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی: عراقچی

Web Desk

13 September 2026

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سلطنت عمان میں منعقد ہونے والا پیر کا اہم اجلاس آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستے کے گرد گھومے گا، جس میں تہران اپنے اور عمان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی تفصیلا ت اور نئے بحری راستے کا باقاعدہ نقشہ پیش کرے گا۔ عرب خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ عمان کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کا ہرگز یہ مطلب نہیں لیا جانا چاہیے کہ آبنائے ہرمز کو عالمی بحری آمدورفت کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے امریکہ کو ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ (Islamabad Memorandum of Understanding) پر کامل پاسداری کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی سیکیورٹی، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانا صرف اور صرف علاقائی ممالک کی ذمہ داری ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ مسقط میں ہونے والے یہ مذاکرات خطے کے دیگر اہم اور حساس معاملات پر مستقبل میں باہمی مشاورت اور تعاون کی مضبوط راہ ہموار کریں گے۔