سعودی آئل پائپ لائن پر ڈرون حملہ، عراقی فورسز نے لانچنگ سائٹ کا سراغ لگا لیا
Web Desk
13 September 2026
بغداد/ریاض: سعودی عرب کی اہم ’ایسٹ ویسٹ‘ آئل پائپ لائن پر ہونے والے ڈرون حملے کے بعد عراقی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز داغنے والے اصل مقام کا سراغ لگا لیا ہے۔
عراقی حکام کے مطابق، سیکیورٹی اداروں نے آپریشن کے دوران حملے کی لوکیشن کا تعاقب کرتے ہوئے ڈرون لانچ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور تکنیکی سامان کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ عراقی حکام نے مزید بتایا کہ ان کی حکومت معاملے کی مکمل تحقیقات اور اہم معلومات کے تبادلے کے سلسلے میں سعودی حکام کے ساتھ براہِ راست اور مسلسل رابطے میں ہے۔
دوسری جانب، سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئل پائپ لائن کو نشانہ بنانے والے ڈرونز عراقی سرحد کے اندر سے لانچ کیے گئے تھے۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عراق کا وہ مخصوص علاقہ جہاں سے یہ ڈرون داغے گئے، وہاں ایران کی سرپرستی میں کام کرنے والے مسلح گروپس فعال اور متحرک ہیں۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے فوری بعد حفاظتی تدابیر کے تحت ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کے ذریعے تیل کی سپلائی کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے تاکہ نقصان کا جائزہ لیا جا سکے اور تنصیبات کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
عراق کا ایران کے ساتھ 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان
13 September 2026
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال
13 September 2026
28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: سلمان اکرم راجہ
13 September 2026
ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 5 کان کن زندہ نکال لیے
13 September 2026
پٹرولیم لیوی کیخلاف جدوجہد سے حکومت ریلیف دینے پر مجبور ہوئی: حافظ نعیم
13 September 2026
وزیراعظم کا عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان
13 September 2026
پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف: حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات منگل تک موخر
13 September 2026
صوبوں کی تقسیم سے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نکل سکتا ہے: رانا ثناءاللہ
13 September 2026