LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

نیویارک میں محبوس وینزویلا کے سابق صدر کی اہلیہ کو ہارٹ اٹیک کا خدشہ

Web Desk

13 September 2026

نیویارک: وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو کی اہلیہ سیلیا فلورس نے دل کی تشویشناک حد تک بگڑتی ہوئی حالت کے باعث امریکی وفاقی عدالت سے اپنی قید کی سزا حراستی مرکز کے بجائے مین ہٹن میں گھر پر نظر بندی (ہاؤس اریسٹ) میں تبدیل کرنے کی التجا کر دی ہے۔

69 سالہ سیلیا فلورس کے قانون دانوں کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جنوری میں وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کے دوران حراست میں لیے جانے کے بعد سے جیل میں ان کی صحت مسلسل گر رہی ہے۔

طبی دستاویزات کے مطابق، گرفتاری سے قبل انہیں دل کے والو کے عارضے (Mitral Valve Prolapse) کی صرف ماہانہ بنیادوں پر ایک انجیکشن کے ذریعے دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی تھی۔ تاہم، اب وہ متعدد پیچیدہ ادویات استعمال کر رہی ہیں، جن میں اسپرین، اسٹیٹن، ڈلٹیا زیم اور نائٹروگلسرین شامل ہیں۔

وکلا کا کہنا ہے کہ بیرونی ماہرینِ امراضِ قلب کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیلیا فلورس دورانِ حراست معمولی نوعیت کے ہارٹ اٹیک (Milder Heart Attack) سے بھی گزر چکی ہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کے دل کا ایک خاص طریقہ علاج تجویز کیا ہے جس کے بعد مستقبل میں اوپن ہارٹ سرجری کا امکان بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا، جبکہ فیڈرل جیل کا ماحول ایسی نازک صورتحال میں بحالیِ صحت کے لیے کسی صورت موزوں نہیں ہے۔

عدالت کو دی گئی تجویز کے مطابق، سیلیا فلورس کو مین ہٹن میں ایک مخصوص رہائش گاہ پر 24 گھنٹے مسلح سیکیورٹی اور الیکٹرانک و ویڈیو نگرانی کے سخت نظام کے تحت رکھا جائے۔ مجوزہ شقوں کے مطابق ان سے ملنے والے تمام افراد کو عدالت اور وفاقی پروڈکشن سے پیشگی منظوری لینا ہوگی جبکہ ان کی فون کالز بھی ریکارڈ کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سیلیا فلورس اور نکولس مادورو دونوں اس وقت نیویارک میں زیرِ حراست ہیں جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے ان پر منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کی سنگین فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیا ہے، جبکہ مقدمے کی باقاعدہ سماعت آئندہ برس جون کے لیے طے کی گئی ہے۔

امریکی وفاقی جج ایلون کے ہیلرسٹین نے فی الحال سیلیا فلورس کی گھر میں منتقل کرنے کی اس ہنگامی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔